پنڈدادنخان: ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان عبدالجلیل 35 سالہ تعلیمی خدمات کے بعد اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔
ان کی ریٹائرمنٹ کی پروقار تقریب گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان میں منعقد ہوئی جس میں عزیز واقارب اور دوست احباب کے علاوہ سکول ہذا کے اساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سائنس ٹیچر انور شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے عبدالجلیل کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ان کی الوداعی تقریب کے حوالے سے خوبصورت نظم پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبدالجلیل انتہائی شفیق اور خوش مزاج شخصیت کے مالک ہیں۔
راجہ حامد نے کہا کہ عبدالجلیل کی خدمات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ان کا اساتذہ کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کے ساتھ کے ساتھ بھی رویہ مثالی رہا۔
استاد محترم باوا محمد سلیم نے کہا کہ عبدالجلیل نے سکول ہذا میں مثالی وقت گزارا اور ان کا اپنے سٹاف اور اساتذہ کرام سے ساتھ پیار محبت کا رشتہ رہا ان کی ہیڈماسٹر کے طور پر سکول کے لیے کئے گئے اقدامات اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس تقریب سے متعدد ٹیچرز حضرات نے اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالجلیل کی خدمات کو سراہتے ہوئے قیمتی تحفہ و تحائف سے نوازا۔
تقریب کے اختتام پر عبدالجلیل نے کہا کہ میرے 35 سالہ تعلیمی دور میں سب سے بہترین دور اس سکول میں نے بطور ہیڈماسٹر کے طور پر گزارا جو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا، اس سکول میں موجود تمام ٹیچرز نے مجھ سے ہر معاملے میں مکمل تعاون کیا، میں تمام ٹیچرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہو جنہوں نے میرے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا اور مجھے اتنی عزت بخشی میں امید کرتا ہوں کہ آنے والے ہیڈماسٹر اس سکول کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
