دینہ میں بھی وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کی نگرانی میں نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا عمل جاری ، گھر گھر راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے اپنے ہاتھوں سے لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل دینہ اور گردونواح میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کی زیر نگرانی نگہبان راشن پیکج کا عمل تیزی سے جاری ہے، گھر گھر راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر گھر گھر راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور نادرا مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، 15دنوں میں 7800گھروں میں راشن تقسیم کیا جائے گا ۔
