ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کا دینہ کی امام بارگاہوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ امام بارگاہ علی اکبر دھنیالا میں جاری جلوس، امام بارگاہ چک عبدالخالق اور تھانہ دینہ کے علاقہ میں امام بارگاہ ہڈالہ سیداں میں جاری مجالس کا دورہ کیا۔
انہوں نےسکیورٹی و دیگر انتظامات چیک کیے جبکہ منتظمین،لائسنس ہولڈرز اور شرکاء سے بھی ملاقات کی، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کو سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا، ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے، عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں۔
ڈسٹرکٹ آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دے رہے ہیں۔



