جہلم: عبدالوہاب چشتی نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے محبوب خداﷺ کی ثنا خوانی کا شرف حا صل ہوا اور عشق و جنون کا یہ سفر جا ری ہے اور تا حیات جاری رہے گا۔ نعت خوانی لفظوں کی ادائیگی اور ان کو آواز و انداز میں بیان کر نے کا نام نہیں ہے یہ تو عشق محمد ﷺ کو بیان کر نے کا عملی اظہار ہے جس کا دل و دما غ اور روح سے مضبو ط اور گہرا رشتہ ہے۔
جہلم کے معروف ثنا خوان مصطفی عبدالوہا ب چشتی نے جہلم اپڈیٹس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ میں جہلم کے علاقے کولپور کا رہا ئشی ہوں،بچپن ہی سے نعتیں پڑھنے کا شوق تھا۔ بی کام تک تعلیم حا صل کی اپنے اس تعلیمی سفر کے دوران میں نعتیہ مقابلوں میں شرکت کرتا رہا اور انعاما ت حا صل کر تا رہا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میراشوق جنون اور عشق کی منزلوں کو چھو نے لگااور میرا دل عشق محمد سے اظہار کی ضد کر نے لگا کہ میں اپنے اندر کے عشق کو اپنی آواز اور انداز میں بیان کر وں ،عشق عاشق کو عملی اظہار کے لئے بے قرار کر دیتا ہے اور وہ بے اختیار ہو کر اس کی تکمیل چا ہتا ہے میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا تھا۔
عبدالوہاب چشتی نے کہا کہ جہلم کے مشہور نعت خواں اور میرے استاد محمد نعمان چشتی سے کو نعت خوانی کی محفل میں سنا اور بعد میں ان سے ہی میں نے با قاعدہ سُر اور آواز کے اتار چڑھا ؤ کے با رے میں سیکھا اور پر یکٹس کر تا رہا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے استاد محمد نعمان چشتی نے میرے شوق کو ایسے نکھارا کہ شکر الحمد اللہ میں مختلف شہروں میں نعت خوانی کا شرف حا صل کر چکا ہوں۔ آزاد کشمیر ، ڈڈیا ل ،اسلام آباد ،جہلم اور راولپنڈی میں بھی نعت خوانی کی سعادت حا صل ہوئی اور سننے والوں سے خوب داد وصول کی ۔
