پنڈدادنخان میں خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے کی تفتیش میرٹ پر جاری ہے اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



