عوام کیلئے بری خبر: بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

بجلی صارفین پراربوں کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان ہے، بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے تک مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

سی پی پی اے کی ایک ماہ کے لیے ایف سی اے کی مد میں اضافے کی درخواست کی ہے، اضافہ ماہ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔

نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست پر آج سماعت کرے گی، درخواست میں مؤقف اٹھایا گیا کہ مارچ میں ہائیڈل سے 27 اعشاریہ 63 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 10 اعشاریہ 74 فیصد، ایل این جی سے 20 اعشاریہ 67 فیصد پیداوار ہوئی۔

مارچ میں نیوکلیئر سے 25 اعشاریہ 79 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ونڈ سے 2 اعشاریہ 55 فیصد، سولر سے 1 اعشاریہ 37 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مارچ میں بجلی پیداوار پر تقریبا 73 ارب روپے لاگت آئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button