پنڈدادنخان میں پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے رائفل کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن برآمد کر لی۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button