فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد میدان میں آگئیں، انتخابی مہم کے آغاز کی تاریخ کا اعلان

جہلم: گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی انتخابی مہم کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں حبا فواد کا کہنا ہے کہ فوادچودھری جہلم سے ہیں اور جہلم فوادچودھری کا ہے،اب کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں رہنا چاہیے کہ فواد جیل میں رہ کر بھی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فواد کی انتخابات کی مہم کا آغاز 18 دسمبر سے شروع کرنے جارہی ہوں،پیر صبح 11 بجے جہلم پریس کلب میں جہلم کی عوام سے ملاقات ہوگی۔
فوادچوہدری جہلم سے ہیں اور جہلم فوادچوہدری کا ہے!
اب کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں رہنا چاہیے کہ فواد جیل میں رہ کر بھی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ فواد کی انتخابات کی مہم کا آغاز 18 دسمبر سے شروع کرنے جارہی ہوں۔ سوموار صبح 11 بجے جہلم پریس کلب میں جہلم کی عوام سے ملاقات ہوگی۔ pic.twitter.com/QUeWv8LH7R— Hiba Fawad Chaudhary (@HibaFawadPk) December 16, 2023
یاد رہے اس سے قبل حبا فواد چودھری نے اپنے دیور پر الزام لگایا تھا کہ فیصل چودھری انہیں اور بچوں کو فواد چودھری سے ملنے نہیں دے رہے، انہیں فواد چودھری کی پیشی کے حوالے سےآگاہ نہیں کیا جاتا۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فواد چودھری جیل میں ہیں وہ نااہل نہیں ہوئے اسی لیے جہلم سے الیکشن کوئی اور نہیں بلکہ فواد چودھری ہی لڑیں گے۔



