جہلم: پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام شمالی و جنوبی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا جہلم عثمان ریاض گھمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ سہیل اشرف نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام شمالی و جنوبی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، فیلڈ سرگرمیوں اور کام کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا جہلم عثمان ریاض گھمن نے مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، جاری ترقیاتی کاموں اور فیلڈ سرگرمیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ کام کے معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور فیلڈ میں جاری تمام کام مقررہ معیار کے مطابق آگے بڑھائے جائیں، تاکہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں۔
