دینہ: انچارج ٹریفک پولیس دینہ سب انسپکٹر مرزا نعمان کی 15 روز کی شاندار کارکردگی، 268 چالان کر کے ایک لاکھ 35ہزار 100 روپے قومی خزانے میں جمع کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم کی زیر نگرانی میں انچارج ٹریفک پولیس دینہ سب انسپکٹر مرزا نعمان نے رواں ماہ کے 15 روز میں ٹریفک کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 268 چالان کر کے ایک لاکھ 35 ہزار 100 روپے قومی خزانے میں جمع کروایا۔
مرزا نعمان کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے گا کسی بھی شخص کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی۔ بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں،بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
