جہلم میں لوکل اور برینڈڈ سریے کی قیمتوں میں اضافہ

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں لوکل اور برینڈڈ سریے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، سریے کی قیمت میں 4 سے 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو گیا۔

لوکل سریا 2لاکھ36ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن فروخت ہونے لگا جبکہ برینڈڈ سریا 2لاکھ55ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پرفروخت ہوتا رہا ، جس کیوجہ سے تعمیراتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سیمنٹ ، سریا اور تعمیراتی میٹریل اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ اب نئی عمارتیں تعمیر کرنا عام آدمی کے بس میں نہیں ۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ محنت مزدوری کرنے والے افراد اپنے گھروں کے چولہے جلا سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button