سوہاوہ: مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروانا میرا مشن ہے، چوہدری فرخ الطاف

سوہاوہ: چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں، انہوں نے این اے 60 اور این اے 61 کے سب سے اہم مسئلے واٹر سپلائی اور سڑکوں کی جلد تعمیر کی نوید سنائی ہے جس پر عید الفطر کے بعد کام زور و شور سے شروع ہو جائے گا۔

لیگی رہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے سوہاوہ میں افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے پانی اور دیگر مسائل جلد حل ہوں گے۔ میں ضلع جہلم کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروانا میرا مشن ہے۔

چوہدری دانش نواز، چوہدری ہارون نواز، چوہدری اختر نواز حال مقیم امریکہ ، چوہدری اخمت نواز حال مقیم سپین، چوہدری احسان صفدر نے ایم این اےچوہدری فرخ الطاف اور راجہ غلام حسین کیانی کے اعزاز میں نجی مارکی میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں چوہدری مسرت نواز، چوہدری میر کابل، سید واجد علی شاہ، چوہدری وحید بشارت، چوہدری محمد فاروق جوئیہ، راجہ احمد مبین شوکت، چوہدری زاہد چھنی، چوہدری توقیر عباس جوئیہ، چوہدری فرخ امرال، چوہدری محفوظ کڑیلہ، حا جی غلام حسین گوجر خان، چوہدری ذوالفقار حسین، چوہدری ارشد محمود، چوہدری نثار احمد، امتیاز بھٹی، ماسٹر شاہد، ماسٹر طاہر، راجہ ذوالقرنین کیانی، حاجی محمد شفیق، حاجی لیاقت علی، راجہ ندیم گوجرخان، راجہ عاصم کیانی ، سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

افطار ڈنر میں عوام کی بڑی تعداد نے افطار پارٹی میں شرکت کی جس پر چوہدری فرخ الطاف کو جیتنے پر مبارکباد بھی دی اور پھولوں پتیاں نچھاور کر کے بھرپور استقبال کیا گیا اور حلقے کے عوام نے تمام بھائیوں کا ایک خوبصورت اور پر کیف محفل سجانے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button