جہلم: غیر معیاری گولی ٹافی اور سلانٹی کی فروخت، سکولوں کے بچے مختلف بیماریوں کا شکار

جہلم شہر اورگردونواح میں ناقص، غیر معیاری گولی، ٹافی سلانٹی کی فروخت، سکولوں کے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران خاموش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر اور گردو نواح میں جگہ جگہ ناقص مضر صحت اور غیر معیاری گولی ٹافی پاپڑاور سلانٹیوں کی فروخت جاری ہے، ان ناقص و مضر صحت اشیاء کو کھانے سے سکولوں کے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، مگر انھیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔
چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے دکاندار مضر صحت اشیاء کھلے عام فروخت کررہے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ودیگر ذمہ دار محکموں کے افسران نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اور کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔



