پولیس خدمت مرکز کی بروقت کارروائی، شراب کے مقدمے میں مطلوب عدالتی مفرور گرفتار

جہلم: پولیس خدمت مرکز جہلم کے عملے نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شراب کے مقدمے میں مطلوب ایک عدالتی مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ملزم جنرل ویریفکیشن کے حصول کے لیے پولیس خدمت مرکز جہلم آیا تھا۔ معمول کی کارروائی کے دوران جب اس کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ وہ شراب کے مقدمے میں مطلوب عدالتی مفرور ہے اور کافی عرصے سے قانون سے فرار تھا۔

ریکارڈ کی تصدیق کے بعد پولیس خدمت مرکز کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون سے فرار ہونے والے افراد کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور مطلوب ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ڈیٹا بیس، ڈیجیٹل ریکارڈ اور مؤثر چیکنگ سسٹم کی بدولت جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button