جلالپور شریف پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم اور منشیات فروش کو گرفتار کر لئے

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم شوکت نذیر کو گرفتار کر لیا۔

مجرم اشتہاری سال2013 سے تھانہ جلالپور شریف پولیس کو اغواء کے مقدمہ میں مطلوب تھا، مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا جس کو تھانہ جلالپور شریف پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئےگرفتارکر لیا۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ملزم صفدر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش اور کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے، منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button