جلالپور شریف پولیس نے شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر لیا

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی کارروائی، شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جعفر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔



