ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم بھی آئیسکو کا نادہندہ نکلا

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم بھی آئیسکو کا نادہندہ نکلا، جہلم سمیت پنجاب کے 11 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال 23 کروڑ 30 لاکھ ، 23 ٹی ایچ کیو، 19 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے زیر انتظام سرکاری ہسپتال بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 42 کروڑ کے نادہندہ نکلے۔ 11 ڈی ایچ کیو ہسپتالوں نے 23 کروڑ 30 لاکھ روپے اور 23 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں نے 19 کروڑ روپے سے زائد کے بجلی بل ادا کرنا ہیں۔ بروقت بجلی کے بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے لاکھوں روپے جرمانہ بلوں میں جمع ہو رہا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ نے 60 لاکھ، قصور 10 کروڑ 70 لاکھ ، ننکانہ 2 کروڑ ، خوشاب 1 کروڑ 80 لاکھ ، میانوالی 1 کروڑ 70 لاکھ، مظفر گڑھ 1 کروڑ 60لاکھ، شیخوپورہ 1 کروڑ 40 لاکھ ، نارووال 1 کروڑ 30 لاکھ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 90لاکھ، پاکپتن 70 لاکھ روپے ادا کرتے ہیں۔

اسی طرح چھوٹے 28 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں نے 19 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنا ہیں جن میں سے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیر آباد 2 کروڑ 10 لاکھ ، پتوکی 1 کروڑ 60لاکھ، کوٹ ادو، تو نشہ شریف دو کروڑ 80 لاکھ، چونیاں 1 کروڑ 20 لاکھ، شرقپور نے 1 کروڑ 10 ، شاہ کوٹ اور کامونکے نے ایک ایک کروڑ روپے بل ادا کرنا ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button