جہلم: الیکشن کمیشن نے جہلم کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی لسٹیں جاری کر دیں، الیکشن میں حصہ لینے والی جماعتوں میں مسلم لیگ کو شیر، پیپلزپارٹی کو تیر، جماعت اسلامی کو ترازو، استحکام پاکستان عقاب، مرکزی مسلم لیگ کرسی، تحریک لبیک کرین کے امیدواروں کو پارٹی نشانات دیئے گئے ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ’بلا‘ نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے لیے مختلف انتخابی نشان الاٹ کیے گئے ہیں۔
[quads id=1]حلقہ این اے 60 جہلم ون (قومی اسمبلی) سے 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق حلقہ این اے 60 جہلم ون سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال اظہر کیانی کو شیر، پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری تسنیم ناصر کو تیر، پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حسن عدیل کو آزاد حیثیت میں کرکٹ وکٹ اور ٹی ایل پی کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری زاہد اختر کو پیالہ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیدوار سید ضیاء اللہ بخاری کو ترازو، ایم کیو ایم کے امیدوار شیخ قیصر جاوید کو پتنگ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار سعید ظفر کو کرسی، برابری پارٹی پاکستان کے امیدوار سید انس رضا نقوی کو قلم اور پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار محمد عزیز کو موٹرسائیکل کا نشان مل گیا۔
آزاد امیدواروں میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید کو ڈھول، اشرف محمود کو ڈولفن، امجد رشید ٹیپو کیانی کو دروازہ، انوار الحق کو پھول، زاہد عزیز کو چارپائی، زنیرہ تاج کو ملکہ، سید رفت محمود کو ہوائی جہاز، ڈاکٹر فضل الحق فضلی کو گھڑی، کاشف فرخ کو میڈل، محبوب الٰہی کو حقہ اور ملک اویس محمود کو مور نشان دے دیا گیا۔
حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے 13 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
ای سی پی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شیر، پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار غلام مصطفیٰ اعوان کو آزاد حیثیت میں ڈولفن، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر حمزہ کو تیر، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عمران حیدر کو کرین، جماعت اسلامی کے امیدوار قاسم محمود کو ترازو اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار محمد ہارون رفیق کو کرسی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
آزاد امیدواروں میں ن لیگ کے سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی کو بھیڑ اور ان کے بھائی راجہ طالب مہدی کو ابابیل، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید کو ڈھول، سکندر حیات کو حقہ، ابرار حسین کو پیالہ، شوکت اقبال مرزا کو ٹیبل اور مشتاق احمد کو ہوائی جہاز کا انتخابی نشان مل گیا۔
حلقہ پی پی 24 جہلم ون (پنجاب اسمبلی) سے 31 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ
حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے مشترکہ امیدوار راجہ یاور کمال خان کو عقاب، پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار گل زمان کو آزاد حیثیت میں مینار، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا عبدالغفار خان کو تیر، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار سید عرفان امیر شاہ بخاری کو کرین اور جماعت اسلامی کے قاسم محمود کو ترازو کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔
جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار تیمور نثار کیانی کو ٹائر، تحریک ترقی و کمال کے امیدوار حسن خوشحال کیانی کو دوربین، پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار راجہ رضوان صدیق کو موٹرسائیکل، اسلامی تحریک کے امیدوار سید اشتیاق حسین موسوی کو دو تلواریں اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار ظفر اقبال کو کرسی کا نشان دیا گیا۔
آزاد امیدواروں ن لیگ کے سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کو گھڑی، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم کو کمپیوٹر، اطیب محمود کو لیپ ٹاپ، امجد رشید ٹیپو کیانی کوہارس شوز ، انوار الحق کو دروازہ، جمشید اشرف کو بیلن، زاہد عزیز کو چارپائی، زنیرہ تاج کو ڈولفن، سابق پی ٹی آئی ایم پی اے سبرینہ جاوید کو بینچ، سعدیہ خان کو ڈھول، سید دلیر حسین شاہ کو حقہ، سید زبیر حسین شاہ کو وکٹیں، سید عمران علی شاہ کو فاختہ، غضنفر علی چوہدری کو پھول، غلام مرتضیٰ کو میڈل، محمد اورنگزیب طارق کو باجا (سیکسوفون) اور دیگر امیدواروں کو نشان آلاٹ کر دیا گیا۔
حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو (پنجاب اسمبلی) سے 25 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری ندیم خادم کو شیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری کاشف اسلام کو تیر، برابری پارٹی پاکستان کے حسام جاوید کو قلم، پاکستان عوامی تحریک کے عفان عمر فاروق کو موٹرسائیکل، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد افضل کو کرسی، تحریک لبیک کے محمد زبیر سلیمان کو کرین اور جماعت اسلامی کے مرزا محمد افضال احمد کو ترازو کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
آزاد امیدواروں ن لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین کو حقہ، پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری تسنیم ناصر کو ہوٹل، آفتاب نذیر کو ایئر کولر، ابرار حسین کو مینار، تصدق حسین کو پیچ کس، جعفر رضا کو ابابیل، جنید جاوید کو ہینڈ پمپ، حمزہ نوید کو ریچھ، سمیرا سعید کو ملکہ، شوکت اقبال مرزا کو پیالہ، عمران محمود کو گھڑیال، قیصر محمود کو چرخہ، کاشفہ فرخ کو کرکٹ وکٹ، محمد حمزہ کیانی کو پیراشوٹ، محمد ظہیر بٹ کو مور، محمد یوسف کو ٹرانسفارمر، وسیم خان کو گرامو فون اور یاسر محمود کو تمغہ کا انتخابی نشان مل گیا۔
حلقہ پی پی 26 جہلم تھری (پنجاب اسمبلی) سے 22 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ
ای سی پی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر محمود کو شیر، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد افضل کو کرسی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری نذر حسین گوندل کو تیر، اسلامی تحریک پاکستان کے سید اشتیاق حقین موسی کو دو تلواریں اور تحریک لبیک کے عمران حیدر کو کرین کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔
آزاد امیدواروں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید کو ڈھول، افتخار احمد شہزاد کو حقہ، پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما عبید انور کو گٹار، بیرسٹر تیمور نواز کو مور، اخلاق احمد کو ابابیل، انور خان آفریدی کو اینٹ، راجہ سہیل ارشد کو ملکہ، سکندر حیات کو لیپ ٹاپ، سید آصف حیدر کو گول میز، محمد اسحاق کو گھڑیال، محمد شعیب رسول کھوکھر کو اخبار، محمد وارث کو ڈولفن، مشتاق احمد کو ہوائی جہاز، ندیم احمد کو ترازو، نیلوفر احمد ملک کو فاختہ اور نیر سہیل مہدی کو ریچھ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔
یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن حتمی فہرستیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرے گا۔
