دینہ: مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر فیاض نے حلقہ پی پی 24 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کا فیصلہ واپس لے کر کاغذات نامزدگی واپس لے لئے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقہ این اے 60 جہلم ون سے بلال اظہر کیانی کو ٹکٹ جاری ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم ون سے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔
سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے جہلم کی پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 24 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا لیکن بعد ازاں انہوں نے راجہ اویس خالد کی حمایت کرتے ہوئے حلقہ پی پی 24 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے.
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جہلم کے صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 24 جہلم ون میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال کے مد مقابل ٹکٹ جاری نہ کرکے ان کی حمایت کرنے پر مہر فیاض نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
