جہلم پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ریاض کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ چوٹالہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس پوری طرح متحرک ہے اور ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Exit mobile version