جہلم پولیس کا ایکشن، دو ملزمان چرس اور شراب سمیت گرفتار

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، دو ملزمان کو چرس اور شراب سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ تھانہ او تھانہ صدر جہلم اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شرب سپلائر ملزم عامر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

تھانہ صدر پولیس جہلم نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم منیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

تھانہ صدر پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

Exit mobile version