پنڈدادنخان میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 380 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button