الخدمت فاؤنڈیشن سوہاوہ کی جانب سے گجرات کے سیلاب زدگان کیلئے 2 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش

سوہاوہ: الخدمت فاؤنڈیشن سوہاوہ کی جانب سے گجرات کے سیلاب متاثرین کے لیے 2 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا گیا۔ چیک جماعت اسلامی سوہاوہ کے امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، محمد آصف بٹ، سابق امیر محمد عمیر اور حافظ نعیم قمر نے امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات چوہدری عنصر محمود دھول ایڈووکیٹ کو دیا۔

بونیر، لاہور اور ڈومیلی میں متاثرین کی مدد کے بعد، جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن سوہاوہ کا وفد سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کی قیادت میں گجرات پہنچا، جہاں ضلع گجرات کے امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر دو لاکھ روپے کا امدادی چیک گجرات کے سیلاب متاثرین کے لیے پیش کیا گیا، جو ان کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں استعمال ہوگا۔

الخدمت فاؤنڈیشن سوہاوہ اس سے قبل ڈومیلی، لاہور اور بونیر میں بھی لاکھوں روپے کی مالی معاونت فراہم کر چکی ہے۔ امدادی رقوم ضلع جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈ دادنخان کی عوام کی محبت اور تعاون سے جمع کی گئی تھیں۔

امیر جماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور متاثرین کی مدد کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہیں۔

Exit mobile version