جہلم پولیس نے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی، شراب سپلائر ملزم ہزاروں شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار

سوہاوہ میں پولیس نے شراب سپلائر ملزم کو شراب کی ہزاروں بوتلوں سمیت پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل اکرام اللہ نیازی اور ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کی سربراہی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔

@jhelumnewspk جہلم پولیس نے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی، شراب سپلائر گرفتار #JhelumNews #latestnews #foryou #breakingnews #fyp #viralvideos #pageforyou #viralvideo #Jhelum #Sohawa #viral #tiktok #trending ♬ original sound – Jhelum News

کارروائی کے دوران ملزم جاوید سے دیسی شراب کی 3 ہزار بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم جاوید کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تا کہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف تسلسل سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version