جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد کاروبار زندگی بحال ہو گیا ہے تاہم سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے کارکن آج بھی الیکشن بخار میں مبتلا ہیں.
تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو جہلم سمیت ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں میں ہونے والا مقابلہ موضوع بحث ہے اور مختلف مقامات پر یہ بحث و مباحثہ طوالت ختیار کرتا دکھائی دیتا ہے۔
سرکاری ونجی دفاتر، کاروباری مراکز، سیاسی حلقوں حتی کہ گھروں میں بھی عام انتخابات کے نتائج موضوع بحث ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے حامی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
