ضلع جہلم میں عید کے دوسرے روز مختلف واقعات و حادثات میں 65 سے زائد افراد زخمی

جہلم: عیدالفطر کے دوسرے دن ریسکیو 1122 نے مختلف حادثات و واقعات میں زخمی ہونے والوں سمیت 69 افراد کو ریسکیو کیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 جہلم کے مطابق عید الفطر کے دوسرے روز 67 ایمرجنسیز پر رسپانس کر کے 69 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، ان ایمرجنسیز میں 69 مریضوں میں سے 18 افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 48 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ 67 ایمرجنسیز میں سے روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 21 رہی اور ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 26 ہے۔ میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 36، اونچائی سے گرنے کا ایک اور آ گ لگنے کے 2 واقعات رونما ہوئے جبکہ متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 4 رہی۔

انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم کہا کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پر لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانےمیں مصروف تھے وہیں پر عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ریسکیورز عوام کی خدمت کے لیے موجود رہے۔ ریسکیو اہلکار دن ہو یا رات 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے لئے اپنی خدمات پیش کرتے رہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کا ارادہ عوام کا اپنا ارادہ ہے اور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

Exit mobile version