جہلم میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، خاتون ٹیچر اور بیٹی شدید زخمی

جہلم میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے گلشن فیروز میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر اور ان کی بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔ دونوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون اور ان کی بیٹی سکول کی چھٹی کے بعد گاڑی کے ذریعے گھر واپس آ رہی تھیں کہ گھر کے باہر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں روک کر بیگ اور طلائی زیورات چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی دونوں زخمی ہو گئیں۔

@jhelumupdates 🚨 جہلم میں ڈکیتی مزاحمت… اسکول ٹیچر اور اس کی بیٹی زخمی #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے جبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Exit mobile version