دینہ: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے حلقہ این اے 60بلال اظہر کیانی کا الیکشن مہم کے سلسلے میں مین بازار اور داتا روڈ کا دورہ، تاجروں اور مسلم لیگی ورکروں نے شاندار استقبال جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں اور ہار پہنائے گئے، بلال کیانی کے ہمراہ سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، سابق چیئر مین کونسلر بھی ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے حلقہ این اے 60بلال اظہر کیانی نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں مین بازار اور داتا روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقات کی۔
بلال اظہر کیانی کے دورے کے دوران سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، سوہاوہ سے غلام کیانی ، سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی ، سابق جنرل کونسلر راجہ ساجد نواز ، حاجی شاہین اختر ، چوہدری محمود حسین ، سیٹھی اصغر ، راجہ لیاقت علی ، میاں صہیب الحسن، سابق کونسلر چوہدری تنویر سمیت مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعدا د بھی ہمراہ تھی۔
بلال اظہر کیانی مین بازار پہنچے تو مقامی تاجروں اور مسلم لیگی کارکنوں نے شاندار استقبال کیا، ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے ، بلال اظہر کیانی نے تاجروں میں مسلم لیگ کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے اور مقامی لوگوں نے بلال اظہر کیانی کے ساتھ فوٹو اور سیلفیاں بھی بنائیں۔
اس موقع پر بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ میری جیت آپ کی جیت ہو گی، لاہور سیالکوٹ موٹروے دینہ سے گزرتے ہوئے جائے گا۔ دینہ میں سوئی گیس ، جی ٹی روڈ کی سڑکیں، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال دینہ اور شہر میں سیوریج کے مسائل سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔
