دینہ پولیس کی بڑی کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

دینہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اقدامِ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ طارق محمود اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے جسے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

Exit mobile version