جہلم سے 52 سالہ خاتون مبینہ طور پر اغواء، پولیس نے تلاش شروع کر دی

جہلم سے 52 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

جہلم کے مشین محلہ نمبر 2 کے رہائشی محمد منہاس ولد محمد صادق نے تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نمکو فیکٹری راٹھیاں میں کام کرتا ہوں ، 30 مارچ کو میری والدہ جن کی عمر 52 سال ہے، میری بھابھی اور میری بیوی گھر میں موجود تھیں کہ والدہ کے موبائل نمبر 03455723122 پر کسی نامعلوم شخص کی کال آئی اور کہیں جانے کا بولا لیکن سائل کی والدہ نے کہا کہ ابھی نہیں شام کو چلیں گے۔

منہاس نے درخواست میں بتایا کہ پھر تقریباً ساڑھے 5 بجے شام والدہ صاحبہ کو دوبارہ اسی نمبرسے کال موصول ہوئی اس طرح والدہ گھر سے چلی گئیں، پھر اگلے دن اتوار کو جب سائل نے والدہ کے نمبر پر رابطہ کرنا چاہا تو والدہ کا نمبر بند جارہا تھا ، اپنے طور پر عزیز و اقارب سے تلاش کیاہے لیکن میری والدہ نہیں مل سکیں ۔ مجھے قوی شبہ ہے کہ میری والدہ کو کوئی نامعلوم شخص ورغلا پھسلا کر لے گیا ہے۔

پولیس تھانہ سٹی نے 496-A ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے مغویہ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ متاثرہ شخص نے اپیل کی ہے کہ جو کوئی شخص میری والدہ کو دیکھے تھانہ سٹی کے فون نمبر 0544920048 پر اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button