ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے دریائے جہلم میں ریسکیو 1122 کی موک ایکسر سائز

ریسکیو 1122 جہلم کسی آفت یا سیلاب سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے، انجینئر سعید احمد

جہلم: پنجاب ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے دریائے جہلم پر ایک فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے سیلاب کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ لیا۔

موک ایکسر سائز میں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی، میجر ارسلان (کھاریاں)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد حسان طارق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مسعود، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر صبور ثاقب، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی، ایکسین ایریگیگیشن، سی سی او ایجوکیشن، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس، ایم سی جہلم پبلک ہیلتھ، زراعت، توصیف بیگ (صدرحمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی)اور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سیلابی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی جس میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے فلڈ سیکٹرز کی تشکیل،ریسکیوز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ریسکیو 1122 جہلم اور تمام اداروں کی تیاری کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کرنا آسان کام نہیں ہے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر تمام ادارے مل کر اس کو احسن طریقے سے سر انجام دیں اور سیلاب سے بھرپور تیاری جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پہلے بھرپور تیاری بہت ضروری تاکہ بروقت لوگوں کے جان ومال کو بچایا جا سکے، سیلاب جیسے مشکل حالات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تمام انتظامات کا جائزہ لے رہےہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور ریسکیو 1122، محکمہ صحت، لائیو سٹاک ، سول ڈیفنس ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن، سوشل ویلفیئر اور لوکل گورنمٹ کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بہترین انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کی تلقین کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے اس موقع پر عوام کو پیغام دیا کہ دریا میں نہانے سے پرہیز کریں تاکہ کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔

Exit mobile version