ڈومیلی میں لاکھوں روپے مالیت کی بکریاں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کارروائی، مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ مویشی، نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والے گاڑی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا، ملزم سے نقدی60 ہزار روپے، تین عدد بکریاں مالیتی 1 لاکھ 80ہزار اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Exit mobile version