جہلم میں ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث 25 سالہ ذہنی معذور نوجوان دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے سعیلہ میں ایک گھر میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان خزیفہ ذہنی طور پر معذور تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خزیفہ نے کمرے کو اندر سے بند کر کے آگ خود لگائی اور سو گیا، جس کے باعث کمرے میں شدید دھوئیں اور آگ کے باعث سانس بند ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا، تاہم نوجوان کو بچایا نہ جا سکا۔ متوفی کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دی گئی ہے۔
