جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار

دینہ: جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین ملزمان گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ریاست کو گرفتار کر لیا، ملزم سے رائفل12بور رپیٹر معہ رونڈز اور بندوق 12بور پمپ ایکشن معہ رونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر فاروق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ریوالور 32بور معہ رونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ملزم عبدالرحیم کو گرفتا ر کر لیا، ملزم سے پسٹل 30بور معہ رونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button