سوہاوہ: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور جدید تقاضوں کے مطابق شواہد اکٹھے کیے گئے، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
