پیر محمد زکریا نعمانی کی لندن میں دینہ پریس کلب کے چیئرمین امجد محمود سیٹھی سے ملاقات

لندن/ دینہ: سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نے لندن میں دینہ پریس کلب کے چیئرمین امجد محمود سیٹھی کی رہائش گاہ پر آمد کی، جہاں خوشگوار ماحول میں ملاقات اور گفتگو ہوئی۔

حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے مختلف پروگرامز اور جلوسوں میں شرکت کے لیے چند روز سے لندن میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے دینہ پریس کلب کے چیئرمین امجد محمود سیٹھی سے ملاقات کی، جس دوران دینی خدمات اور مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر امجد محمود سیٹھی نے دینی خدمات کے حوالے سے حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ دینہ پریس کلب کے چیئرمین امجد محمود سیٹھی اس وقت دو ماہ کے نجی دورے پر لندن میں اپنی فیملی کے ہمراہ مقیم ہیں، جہاں وہ مختلف ملاقاتوں اور پروگرامز میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔

Exit mobile version