حضرت علیؓ کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے، ملک ندیم عباس

پنڈدادنخان: ملک ندیم عباس نے کہا کہ حضرت علیؓ کا رتبہ بہت بلند ہے اور ان کی زندگی ہمارے لیے بہترین مثال ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میں علم کا شہر ہوں اور علیؓ اس کا دروازہ ہیں، جو علیؓ سے محبت نہیں کرتا، وہ ہمیشہ بغضِ علیؓ میں مبتلا رہتا ہے۔”

جلالپور شریف کی معروف سماجی شخصیت ملک ندیم عباس نے یومِ شہادتِ حضرت علیؓ کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 رمضان المبارک مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، سید المومنین، دامادِ مصطفی، سرتاجِ زہراء اور حسنین کریمین کے بابا حضرت علی المرتضیٰؓ کا یومِ شہادت ہے۔ حضرت علیؓ کی شجاعت اور بہادری بے مثال تھی، جس کی وجہ سے انہیں شیرِ خدا کہا جاتا ہے۔

انہوں نے غزوہ خیبر کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب حضرت علیؓ کی آنکھ میں تکلیف تھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا لعابِ دہن لگا کر ان کی آنکھ کو شفا بخشی اور جنگ کے لیے منتخب فرمایا۔ حضرت علیؓ نے خیبر کے میدان میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا اور بھاری دروازہ اکھاڑ کر فتح حاصل کی۔

ملک ندیم عباس نے مزید کہا کہ حضرت علیؓ کا ذکر عبادت ہے، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "علیؓ کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے، علیؓ کا ذکر کرنا عبادت ہے، اور علیؓ مجھ سے ہیں اور میں علیؓ سے ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ جو حضرت علیؓ سے محبت نہیں کرتا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سے ہٹ جاتا ہے۔ حضرت علیؓ کی تعلیمات، عدل و انصاف، شجاعت اور زہد و تقویٰ آج کے دور کے مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

Exit mobile version