سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں غیرت کے نام پر 15 سالہ لڑکی اور نوزائیدہ بچے کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ایس ایچ او ڈومیلی محمد افضل اور ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکی اور نوزائیدہ بچے کے قتل میں ملوث ملزمان محمد بوٹا،قمریز اور دلدار کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم محمد بوٹا سے آلہ قتل پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
17 روز قبل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے علاقہ کھرالہ میں محمد بوٹا نے قمریز اور دلدار ساتھ مل کر فائرنگ کر کے اپنی 15 سالہ پوتی (ہ) اور نوزائیدہ بچے کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔
ملزمان نے قتل کو چھپانے کے لئے لڑکی کو طبعی موت کا جھانسہ دے کر دفنانے لگے تھے کہ محلے دار کی اطلاع پر ڈومیلی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے لڑکی اور نوزائیدہ بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا تھا۔
ڈومیلی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم کو شاباش دی۔
