سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر ہائی ایس الٹنے سے 11 سالہ بچی جاں بحق، خواتین سمیت 5 افراد زخمی

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر ہائی ایس الٹنے سے 11 سالہ بچی جاں بحق اور خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پنڈ متے خان کے قریب تیز رفتار ہائی ایس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں سر پر شدید چوٹیں آنے سے بچیوں اور خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ میں شدید زخمی ہونے والی 11 سالہ ام ہانیہ دختر کاشف کو فوری طور پر پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔

گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، گاڑی لاہور سے مری جا رہی تھی۔

زخمیوں میں 70 سالہ نسیم زوجہ تاج احمد، 36 سالہ کنول کاشف، 40 سالہ حسنین ظہیر، 12 سالہ وانیہ دختر کاشف اور 15 سالہ تا عمر ولد کاشف ساکنائے لاہور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button