جہلم: مسلم لیگ (ن) نے بڑا سرپرائز دیتے ہوئے اپنے پرانے ایم پی ایز ، ایم این ایز کو فارغ کر کے ٹکٹ نئے چہروں کو تھمادیئے جس سے کارکنان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
(ن) لیگی قیادت نے حتمی مشاورت کے بعد این اے60 کے لئے بلال اظہر کیانی، صوبائی حلقہ پی پی 24 میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال کے مد مقابل ٹکٹ جاری نہ کرکے ان کی حمایت کی ہے ۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 میں سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 25 میں سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور صوبائی حلقہ پی پی 26 میں حاجی ناصر لِلہ کو اکھاڑے میں اتار دیا ہے۔
سابق ایم پی ایز حلقہ پی پی 24 راجہ اویس خالد ، مہر محمد فیاض، حلقہ پی پی 25 چوہدری سعید اقبال، سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین ، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 چوہدری عابد اشرف جوتانہ ، پی پی 26 کرنل (ر) زاہد شیرازی ، چوہدری تیمور نواز جٹ سمیت دیگر امیدواروں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
گزشتہ چند ہفتوں سے سرد مہری کا شکار انتخابی مہم ٹکٹس جاری ہونے کے بعد عروج پکڑ جائے گی۔ٹکٹس جاری نہ ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے اندر امیدواروں نے سرجوڑ لئے ہیں ، جو کسی بھی وقت مسلم لیگ ن کے اندر بغاوت کے اعلانات کر سکتے ہیں ۔
