پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن، ایک پیشہ ور بھکاری گرفتار

دینہ: جہلم پولیس کی جانب سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک پیشہ ور بھکاری محمد خالد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف مختلف شاہراہوں، چوکوں اور چوراہوں پر کھڑے ہو کر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ بعض اوقات حادثات کا بھی سبب بنتے ہیں، جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کریں اور پیشہ ورانہ بھیک مانگنے والے عناصر کے خلاف پولیس کو فوری اطلاع دیں، تاکہ ان کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مہم شہریوں کے تحفظ اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے جاری رکھی جائے گی۔

Exit mobile version