جہلم میں ذہنی معذور مکان کی تیسری منزل پر چڑھ گیا، موقع پر آ نے والی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے مخبوط الحواس شہری کو ٹاور سے اتارا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ سی ایم ایچ روڈ بگا سعیلہ میں ذہنی توازن درست نہ ہو نے کی وجہ سے 36 سالہ ابرار حسین ایک مکان کی چھت کی تیسری منزل پر موجود پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا ، اہل علاقہ نے 36 سالہ ابرار کو چھت سے نیچے اتارنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ اترا۔
اسی دوران ہنگامی کال پر آ نے والی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر اسکو چھت سے اتارا۔
