جہلم میں جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ سٹی پولیس جہلم کی مؤثر کارروائی، جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی چلانے والا ملزم محمد حمید گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم سے گاڑی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیر قیادت پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ گاڑی کو روکا جس پر جعلی اور بوگس نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ تفتیش پر انکشاف ہوا کہ گاڑی کے اصل کاغذات اور نمبر پلیٹ میں فرق ہے۔ پولیس نے گاڑی کو فوری طور پر قبضے میں لے لیا اور ملزم محمد حمید کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال سنگین جرم ہے اور اس کے ذریعے مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

Exit mobile version