پنڈدادنخان میں لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی بیٹی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کے فوری بعد مقدمہ درج کیا گیا، جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں ٹھوس شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں اور ملزم کو جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Exit mobile version