منظور پشتین کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا

جہلم: پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کی گرفتاری میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں انہیں ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منظور پشتین کو نقص امن عامہ کے پیش نظر 15 روز کیلئے بند کیا گیا ہے، اس حوالے سے جہلم میں ڈسٹرکٹ جیل کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ منظور پشتین کو گزشتہ روز راولپنڈی اڈیالہ جیل سے جہلم جیل لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ایک تبصرہ

  1. سارے بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکتہ
    سارے پاکستان میں جو بھی محب وطن نہیں اسے بیشک ملک سے بے دخل کیا جاۓ یا سزاۓ موت دی جاۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button