حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کو ’’نشانِ جہلم‘‘ ایوارڈ نوازا گیا

جہلم: سول سوسائٹی آرگنائزیشن فورم جہلم کی جانب سے مخلوقِ خدا کی خدمت اور ضلع جہلم کی بہتری کے لیے انتھک کاوشوں پر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کو ’’نشانِ جہلم‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ کا اعلان ہوتے ہی جب حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کا نام پکارا گیا تو صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ نے نم آنکھوں کے ساتھ یہ اعزاز وصول کیا۔ سول سوسائٹی آرگنائزیشن فورم میں جہلم چیمبر آف کامرس، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سمیت تقریباً تمام بڑی ایسوسی ایشنز اور آرگنائزیشنز شامل ہیں۔ فورم کے بورڈ نے متفقہ طور پر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا۔

ایوارڈ مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے پیش کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس، فورم کے ایگزیکٹو ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات تقریب میں موجود تھیں۔

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ اگرچہ اصل اجر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، لیکن معاشرتی سطح پر حوصلہ افزائی رضاکاروں کی ہمت بڑھاتی ہے۔ تنظیم کی انتظامیہ نے اس اعزاز کو اللہ تعالیٰ کی رحمت، مرحوم حمزہ کی قبولیت اور دوستوں کے تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔

Exit mobile version