ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا دینہ کا دورہ، تجاوزات کرنے پر دو افراد گرفتار

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر کو دینہ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے فری ہینڈ دے دیا ، کوئی بھی دوکاندار اپنی حدود سے تجاوز کرے تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے سامان ضبط اور کاروائی کا حکم، تجاوزات کرنے پر 2 افراد گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے دینہ کا دورہ کیا ، دورے کے دوران انہوں نے جی ٹی روڈ پر قائم ریڑھی بازار اور مین بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر جہلم نے انجمن تاجران کے صدر چوہدری محبوب احمد ، کلاتھ یونین کے صدر جمیل نظامی سمیت دیگر دوکانداروں سے بھی ملاقات کی اور دینہ مین بازار سمیت جی ٹی روڈ سے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے تعاون کی اپیل کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کو فوری طور پر دینہ سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے فری ہیڈ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی دوکاندار اپنی حدود سے تجاوز کرے تو اس کے ساتھ سخت کاروائی کرتے ہوئے سامان ضبط اور ایف آئی آر دینے کی ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد میثم عباس نے نکودر چوک میں تعمیراتی سامان رکھ کر راستہ بند کرنے والے 2افراد کو موقع پر گرفتار کروا کر میٹریل کو فوری اٹھانے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے فیملی پارک دینہ کا بھی دورہ کیا ، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین ، تحصیلدار دینہ شمشیر حیدر رانجھا بھی ہمراہ تھے ۔

Exit mobile version