غفلت و لاپرواہی سے ڈمپر چلا کر شہریوں کو زخمی کرنے والا ڈرائیور گرفتار

پنڈدادنخان: پولیس نے غفلت و لاپرواہی سے ڈمپر چلا کر شہریوں کو زخمی کرنے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غفلت و لاپرواہی سے ڈمپر چلانے اور شہریوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ للِہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف کیس کی تفتیش مکمل کرکے اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شاہراہوں پر محفوظ سفر اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Exit mobile version