کرپشن کا الزام؛ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کو معطل کر دیا

پنڈدادنخان/ جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کرپشن کے الزامات اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف ماجد گلزار کو عہدے سے ہٹا کر تبدیل پولیس لائن کر دیا۔

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف میں تعینات ایس ایچ او ماجد گلزار کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جن پر ڈی پی او جہلم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت اقدام کیا۔

ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر واضح کیا کہ کسی بھی اہلکار کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق کرپشن یا اختیارات سے تجاوز کے معاملات میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Exit mobile version