جدہ: اویسیہ گروپ کے پوری دنیا سے آئے بڑی تعداد میں ذائرین نے اپنے شیخ امیر عبدالقدیر اعوان کے ساتھ مکہ مکرمہ میں عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کر لی۔
مطاف لبیک الھم لبیک کی صداؤں سے گونج اُٹھا،سالکین سلسلہ عالیہ اپنی شیخ کی والہانہ محبت میں عمرہ مبارک کی سعادت کے لیے دنیا کے کونے کونے سے تشریف لائے اور ہر روز اپنے شیخ کے ساتھ عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان 15 روزہ دورے پر سعودیہ عرب میں موجود ہیں جہاں عمرہ مبارک کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔
اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر صحبت شیخ میں سالکین کی تربیت فرما رہے ہیں اور ذکر قلبی کے موضوع پر لیکچر دے رہے ہیں، اس کے علاوہ ظاہری بیعت بھی ہو رہی ہے۔
